مزید خبریں

Jamaat e islami

ایس ایم منیر تاجربرادری کی مضبوط ترین آواز تھے ، مصطفی کمال

کراچی(کامرس رپورٹر) سابق سٹی ناظم کراچی اورپاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے معروف صنعتکار ایس ایم منیرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر تاجر برادری کی مضبوط ترین آواز اوربہت بڑا نام تھے،وہ ایک بے مثال اورملنسار شخصیت تھے ،ان سے احترام کا رشتہ تھا اورانہوں نے ہمیں ہمیشہ عزت دی، انہوںنے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور فلاح کیلئے کام کیا ،ان کی وفات سے ملک ایک عظیم اثاثہ سے محروم ہوگیا ،منیربھائی ایک استاد کی مانند تھے اورمیں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ،ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ شب یونائٹیڈ بزنس گروپ ،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب کی رہائشگاہ پریو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اورایف پی سی سی آئی کے سابق صدر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دعائے مغفرت کیلئے منعقدہ ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرایس ایم منیر کے چھوٹے صاحبزادے عرفان منیر،صدر یو بی جی زبیرطفیل، سینیٹر عبدالحسیب خان،سردار یاسین ملک،یو بی جی سندھ ریجن کے سیکریٹری جنرل حنیف گوہر، اسلام آباد سے آئے ہوئے ملک سہیل حسین،کینیڈا سے آئے ہوئے نویدبخاری،انجینئرداروخان اچکزئی، میاں زاہد حسین،مرزااختیار بیگ،نوراحمدخان، میزبان خالدتواب،رضوانہ شاہد،مریم چوہدری، اکرام راجپوت نے بھی خطاب کیا جبکہ ندیم کشتی والا،احمدچنائے،ملک خدا بخش، جہانگیرانور، یونائٹیڈ بزنس گروپگلزارفیروز، زبیر چھایا، شاہین الیاس سروانہ،ناہیدمسعود،غضنفرعلی خان، فراز الرحمان، عمر قاسم ،عابدچنائے،رئوف تابانی، اشتیاق بیگ،عبیداللہ قادری اوردیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر کے صاحبزادے عرفان منیر نے کہا کہ آج ہماری فیملی سے زیادہ ہمارے گھر کے ڈرائیورز، ملازمین، اور ابو کے دوست غم زدہ اورانہیں یاد کررہے ہیں ،ہمیں اب بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ میرے ابوکیوں بزنس کمیونٹی کے لئے دوڑے کراچی چلے آتے تھے۔،ہم انہیں منع بھی کرتے کہ انکی طبیعت خراب ہے لیکن وہ ہماری بات نہیں مانتے تھے۔