مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا ،قونصل جنرل قطر

کراچی(کامرس ڈیسک) قطر کے بانی شیخ جاسم بن محمد بن آل ثانی کی سالگرہ اور قومی دن کی مناسبت سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سینئر صوبائی وزراء سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر، ایڈمنسٹریٹر کراچی، مسلح افواج کے افسران خلیجی اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ اس مناسبت سے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل مشعل ایم الانصاری نے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنے اور دونوں برادر ممالک کے مابین موجود باہمی تعلقات مزید پروان چڑھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کا قومی دن اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔جس کے لئے قطر نے اعلی سہولیات سے آراستہ جدید اسٹیڈیم اور شائقین کے لئے تفریح کے لئے لاتعداد مواقع فراہم کئے ہیں یہ ریاست قطر کے امیر اور قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کا ملک تنہا ہی اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔