مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کاآغاز 26دسمبر کوہوگا

کراچی (اے پی پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 26دسمبر کوپہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے باہمی طور پر نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان ایک دن آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزپر مشتمل پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم (دسمبر نیشنل بینک کرکٹ ایرینا) کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسی طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 10جنوری، دوسرا ون ڈے 12جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم( نیشنل بینک کرکٹ ایرینا) کراچی میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔