مزید خبریں

Jamaat e islami

سیلاب زدگان کی مددپر امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے شکرگزارہیں،سید ناصر حسین شاہ

کراچی ( کامرس ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سیلاب زدگان کیلئے بھاری امدادپر امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے شکرگزارہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کو چھت کی فراہمی خوش آئند ہے،وہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے پروگرام برائے آبادکاری سندھ و بلوچستان کے تحت 304 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں مکانات کی تعمیر کیلئے 9 کروڑ 12لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،گمبٹ خیر پور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو، جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو، امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران شاہ، امہ ویلفیئر سندھ کے صدر حاجی عبد الرزاق بیلی، جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی، مفتی محمد مدنی، مولانا یوسف رشید ،ڈاکٹر اللہ نواز سمیت معززین و علماء کرام شریک ہوئے، ناصر حسین شاہ ، غلام قادر چانڈیو ، مولانا راشد سومرو اور صاحبزادہ عمران شاہ نے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے تین تین لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کیے۔