مزید خبریں

Jamaat e islami

جامشورو کی ٹیم نے سندھ انٹر اسکول ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اے پی پی)ابن قاسم ہائی سکول جامشورو کی ٹیم نے سندھ انٹر سکول ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ابن قاسم ہائی اسکول جامشورو کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں دعا فائونڈیشن اسکول کو شکست دی۔ احد علی پلیئرآ ف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ حکومت کے تعاون سے منعقدہ سندھ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ جامشورو کا فائنل میں ابن قاسم ہائی اسکول نے دعا فائونڈیشن کو 8 وکٹوں سے ہراکر جیت لیا۔ دعا فائونڈیشن نے پہلے کھیل کر 126رنز بنائے۔ مزمل علی 33 اورحسن رضا 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبدل احد نے 34 رنز کے عوض 4 جبکہ سمیر علی نے 16 رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ابن قاسم ہائی سکول جامشورو کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد ابراہیم نے 42رنزا سکور کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فیضان نے 33رنز اسکور کئے۔