مزید خبریں

Jamaat e islami

مردان بورڈ نے پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چمپئن شپ جیت لی

کراچی(اے پی پی )مردان بورڈ نے پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چمپئن شپ جیت لی۔ دوسری پوزیشن پر میزبان میٹرک بورڈ کراچی اور تیسری پوزیشن پر انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی ٹیم رہی۔ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس، سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن میں کھیلے گئے پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چمپئن شپ 2022-23کا فائنل مردان بورڈ نے جیت لیا جبکہ دوسری پوزیشن پرمیزبان میٹرک بورڈ کراچی رہا۔ سیمی فائنل میں مردان بورڈ نے لاہور بورڈ کو اور کراچی بورڈ نے انٹر بورڈ کراچی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ میں مردان بورڈ اور میٹرک بور ڈکراچی کی ٹیموں کے درمیان اچھا کھیل دیکھنے کو ملا اور سخت مقابلے کے بعد فائنل کی ٹرافی مردان بورڈ نے جیت لی۔ چمپئن شپ میچ میں تیسری پوزیشن کیلئے بھی مقابلہ ہوا جو انٹر بورڈ کراچی کے نام رہا۔ اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے چمپئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافی، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔