مزید خبریں

Jamaat e islami

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 35 واںسالانہ اردو ہائیکو مشاعرہ

کراچی (پ ر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان اور جاپان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی نسبت سے ’’35واں سالانہ اردو ہائیکو مشاعرہ‘‘ بعنوان ’’ستر سالہ جشنِ رفاقت‘‘ کا انعقاد آڈیٹوریم IIمیں کیاگیا،مشاعرے کی نظامت رخسانہ صبا اور شہاب الدین شہاب نے کی۔ اس موقع پر محمود شام، وضاحت نسیم، ڈاکٹر شاداب احسانی، صفدر صدیق رضی، خوش بخت شجاعت، تاجدار عادل، ڈاکٹر جمال نقوی، نسیم نازش، اختر سعیدی، راشد نور، زاہد حسین زاہد جوہری، معراج جامی، سلمان صدیقی، ثروت سلطانہ ثروت، یاسر چغتائی ودیگر نے جاپانی زبان میں اشعار حاضرین کے گوش گزار کیے۔پاک جاپان دوستی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ہائیکو مشاعرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔