مزید خبریں

Jamaat e islami

جہانگیرپارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے کا کیس، فریقین کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف ر پورٹر )جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے کا کیس، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سرکاری کوارٹر سے بے دخلی کے خلاف واٹر بورڈ ملازم کی درخواست دائر کی گئی جہاں عدالت نے فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے کے ایم سی، واٹر بورڈ حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ واٹر بورڈ ملازم سلیم نے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، میرے موکل کو ایک ہفتے میں کوارٹر خالی کرنے کا کہا گیا، میرے موکل سے 1995ء میں 80 گز پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا، میرے موکل سے غیر قانونی طریقے سے کوارٹر خالی کرایا جا رہا ہے۔