مزید خبریں

Jamaat e islami

گلشن معمار میں زیادتی کے بعد بچی قتل‘آئی بی کالونی میں ایک شخص ماراگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں مختلف حادثات وواقعات میں معصوم بچی اور خاتون سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس افغان کیمپ کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 6سالہ بچی حسینہ دخترموسی کی لاش برآمد ہوئی جس کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیاگیاتھاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی گلشن معمار پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور بیانات کر روشنی میں محمد یوسف ولد اسماعیل کو گرفتار کیاجو خالی پلاٹ کے قریب ہی رہائش پذیر تھاملزم نے دورانِ تفتیش زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیاآئی بی کالونی میں حبیب بینک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے فیضان مدینہ کا 35 سالہ ٹیلی فون آپریٹر عدنان زبیری ولد عارف زبیری جاں بحق ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد بلاک سی روز گارڈن ہال کے قریب پیر کی شب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والے 40 سالہ ساجد محمود نے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ملیر سعودآباد الحبیب مسجد کے سامنے بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ، گزری تھانے کی حدود دہلی کالونی میں گھر سے خاتون سونیہ کی لاش برآمد ہو ئی ۔ ملیر سعود آباد میمن اسٹاپ کے قریب روڈ سے55 سالہ نامعلوم شخص اور لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے قریب سے 45 سالہ یاسین علی ولد منور علی کی لاش ملی۔