مزید خبریں

Jamaat e islami

نیوزی لینڈ: نئی نسل کو سگریٹ نوشی سے پاک کرنے کا قانون منظور

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں نئے قانون کی منظوری دی گئی ہے جس کا مقصد آنے والی نسل کے لیے سگریٹ خریدنا قانونی طور پر ناممکن بنانا ہے۔ قانون کے تحت 14 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے زندگی بھر کے لیے سگریٹ خریدنا ممنوع ہوگا۔ قانون کے مطابق یکم جنوری 2009 ء یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو کبھی بھی تمباکو فروخت نہیں کیا جاسکے گا۔ یعنی 50 سال بعد بھی کوئی شہری نیوزی لینڈ میں سگریٹ خریدنے کی کوشش کرے گا تو اسے اپنے شناختی کارڈ سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کم از کم 63 سال کا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ قانون سے بہت جلد نیوزی لینڈ کو تمباکو نوشی سے پاک ملک بنانے کا مقصد حاصل ہوسکے گا۔