مزید خبریں

Jamaat e islami

روسی صدر کی سالانہ کانفرنس منسوخ‘ 10سالہ معمول ٹوٹ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن حالیہ 10 سالوں کے معمول کے برعکس اس سال کے اختتام پر پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان میں ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے اس سال کے آخر میں صدر پیوٹن معمول کی سالانہ پریس کانفرنس نہیں کریں گے ،تاہم بیرونی دوروں سمیت دیگر مواقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنسیں جاری رہیں گی۔ صدر پیوٹن 2001 ء سے روایتی سالانہ پریس کانفرنس ہر سال دسمبر میں منعقد کر تے ہیں۔