مزید خبریں

Jamaat e islami

چینی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ریت کا طوفان

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے شمالی علاقے موسم سرما کے غیر معمولی ریت کے طوفان کی زد میں آگئے۔ اس دوران بیجنگ میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک متاثر رہا۔ صبح سویرے بیجنگ کی فضا کو مٹی اور دھول کے گہرے غبار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شہر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 999تک جا پہنچا جو عالمی ادارہ صحت کی مقررکردہ گائیڈ لائن سے 10گنا زیادہ ہے۔منگولیا سے شروع ہونے والے ریت کے طوفان نے بیجنگ، سنکیانگ، ہیبائی، شانزی اور گانسو صوبوں کو بھی متاثر کیا۔