مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق عدنان کی 25دسمبرکوشادی تھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیرکو قائد آباد مدینہ کالونی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 31 سالہ عدنان رفیق ولد محمد رفیق کی شادی طے تھی۔پولیس کے مطابق مقتول عدنان کاآبائی تعلق سرگودھا سے تھا، جس کی لاش سرگودھا روانہ کر دی گئی ، وہ ٹیکسٹائل مل میں بطور ویلڈر اور الیکٹریشن ملازمت کرتا تھاپولیس نے بتایا ہے کہ عدنان کو ملازمت سے گھر واپسی کے راستے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی 25 دسمبر کو شادی تھی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق عدنان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق عدنان کے رشتے داروں نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی ۔