مزید خبریں

Jamaat e islami

آئی ایل ایف نے پرنس کریم آغا خان کی 86 ویں سالگرہ منائی

کراچی(اے پی پی)انٹرنیشنل لائرز فورم (آئی ایل ایف)کی جانب سے سماجی و مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی و اقلیتی نمائندوں کے ساتھ پرنس کریم آغاخان کی 86ویں سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔ وائی ایم سے اے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایل ایف کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پرنس کریم آغا خان کی خدمات مثالی ہیں، مختلف مذاہب کے مابین اتحاد اور پاکستان کے عالمی امیج کو اجاگر کرنے کے لیے جہاں اقلیتوں کا کردار شاندار ہے، وہیں اسماعیلی کمیونٹی سے وابستہ افراد کی ملک و قوم کی ترقی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تقریب سے ایف ایم سی کے کی سسٹر فضیلت، مہاراج مکیش کمار، سکھ برادری کے سردار دیال سنگھ، بوہری کمیونٹی کے رہنما منصور جیک، ممتاز مذہبی اسکالر علامہ مشہدی ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔