مزید خبریں

Jamaat e islami

اردو زبان پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے،گورنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو کے تحت شعبہ اردوکی صدر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ کی سربراہی میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’عہد جدید اور اردو ادب‘‘ ڈاکٹر عبدالقدیر آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میںمنعقد کی گئی۔ ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان قابل فخر ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردو اس شہر کا ایک اہم ترین تعلیمی ادارہ ہے اس جامعہ سے علم و ادب کے بڑے بڑے نام منسلک رہے ہیں۔وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاء الدین نے اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو ادب جس کا برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں ایک نمایاں حصہ رہا ہے۔عہد جدید میں اردو ادب کے حوالے سے کتاب اور انٹر نیٹ دونوں ہی حصول کے اچھے ذرائع ہیں۔