مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ میں دو برس سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،فیاض عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈی نیٹر فیاض حسین عباسی اور پاکستان پولیو پلس کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے سربراہ عزیز میمن نے روٹری انٹرنیشنل کے وفد کے ساتھ روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے پولیو ورکرز کے لیے نئے بنائے گئے پرمیننٹ ٹرانزٹ پوائنٹ (پی ٹی پی) کے شیلٹر بمقام موٹروے9 نزد ٹول پلازا کراچی کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں نیلسن پینٹس پاکستان نے بھی تعاون کیا تھا۔واضح رہے پاکستان خاص کر سندھ اور کراچی میں پولیو کی وباء کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈی نیٹر فیاض حسین عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پچھلے دو سالوں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے انوائرمنٹل سیمپل بھی منفی آرہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ خاص کر کراچی میں پولیو کے حوالے سے بہت محنت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ساری کامیابی کا سہرا ہماری ٹیم کے ہر اول دستے کو جاتا ہے جو گھر گھر جاکر ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہوکر قوم کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس قومی فریضے کو انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر ممبران ای او سی کور ٹیم، یونیسیف سندھ کے سربراہ ڈاکٹر شوکت علی چانڈیو، ڈبلیو ایچ او سندھ کے سربراہ ڈاکٹر آصف علی زرداری اور بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل ترجمان ڈاکٹر احمد علی شیخ، یونیسیف سندھ کے نائب سربراہ ڈاکٹر عظیم راہی ، محمد عامر، کرنل شاہد، ڈاکٹر ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔