مزید خبریں

Jamaat e islami

جوہر ٹائون میں دھماکا را نے کرایا، ملزم گرفتار کرلیے، رانا ثنا

 

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہے اور اس حوالے سے بھارت کی کارروائیاں کسی بھی دشمن ملک سے آگے جا چکی ہیں، جوہر ٹاؤن لاہورمیں دھماکا ’’را‘‘نے کرایا‘ ملزم گرفتار کر لیے اور اتنے ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں کہ انکی تردید ناممکن ہے ،کلبھوشن یادو کے بعد بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ،اور اس سلسلے میں یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت 70 سال سے کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے،بھارت نت نئی چالوں سے بین الاقوامی سازشیں کرتا ہے،کلبھوشن کا گرفتار ہونا بھارت کا سفاک چہرہ دکھانے کو کافی ہے،جو بریفنگ دی گئی ہے اس میں بھارت کی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں،بھارت کا چہرہ مکمل طور پر بے نقاب کیا جانا چاہیے،اس کے بعد یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن فیصل آباد ڈویژن کے اجلاس سے خطاب اور کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ باہمی مشاورت سے فیصلہ کیاگیاکہ مسلم لیگ(ن)فیصل آبادڈویژن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن25 دسمبر بروزاتواردوپہر3بجے منعقد ہو گا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران نیازی کاجھوٹ پرمبنی بیانیہ زمین بوس ہوگیاہے ،جس دن نوازشریف وطن واپس آئیں گے عمران خان کی نام نہادمقبولیت کامیناربھی گرجائے گاکیوںکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کوہمیشہ ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن میاں نوازشریف نے کیاہے اورآئندہ بھی کریں گے، عمران خان نے اپنے دوراقتدارمیں اپنے مخالفین پرانتقام پرمبنی جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات قائم کروائے ۔آج اللہ پاک کی مہربانی سے منشیات برآمدگی کے جھوٹے کیس میں سرخروہواہوں جس پراللہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں ۔ الیکشن وقت مقررپرہوں گے اوراللہ کے فضل سے عمرانی ٹولے کوووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے ۔