مزید خبریں

این آر او 2 سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے ، عمر سرفراز چیمہ

لاہور( آن لائن ) مشیرداخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کہا ہے کہ کہ این آر او 2 سے مستفید ہونے والا بھی بھاشن دے رہا ہے، مافیا کے دن گنے جا چکے، عوامی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے،سلیمان شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کے لیے سب حربے استعمال کیے، اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹو کول دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہو گئے ہیں، شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا، شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا تھا، شریف خاندان ایون فیلڈ، مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کرا سکا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شریف خاندان 16 ارب کی ٹی ٹیز کے واضح ثبوت کے باوجود این آر او 2 سے بچ نکلا، ٹی ٹیز کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر متعلقہ کرداروں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرا دیا گیا