مزید خبریں

Jamaat e islami

عارف علوی کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ‘ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

راولپنڈی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی تکنیکی صلاحیتوں، پیداواری سرگرمیوں، مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کی کوششوں، بڑے تحقیق و ترقیاتی منصوبوں اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے جاری تحقیق و ترقی کے منصوبوں بشمول فوجی گاڑیوں کو بلٹ پروف اور آئی ای ڈی سے محفوظ بنانے اور ٹینک و آرٹلری گن کے بیرل اور سسٹم کی تیاری میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے جنگی گاڑیوں اور نظاموں کی مقامی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے خود انحصاری حاصل کرنے کے حوالے سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اسے جدید دفاعی پیداوار کے حامل ادارے میں تبدیل کرنے کے عزم کو سراہا، جس کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرنا ہے۔