مزید خبریں

حیدر آباد ،میونسپل کمیٹی کوٹری کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سندھ کے سوشل موبلائزرز نے مطالبات کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا اور بعد میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں جامشورو، دادو، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، نوابشاہ اور دیگر اضلاع کے سوشل موبلائزرز شریک تھے جو مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سندھ کے مرکزی رہنماؤں عبدالخالق ہسبانی ، محمد انور بروہی، امام دائو ناہیوں، عبدالمجید شیخ، ضلعی رہنما عطاء اللہ سومرو، محمد امین میمن، سکندر میرجت، اعجاز لاشاری اور دیگرنے کہا کہ 1998ء سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں موبلائزرز کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے تاہم کورٹ کے ذریعے کچھ مسائل حل ہو چکے ہیں لیکن محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے بعض افسران مسائل حل کرنے کے بجائے عدالتی احکامات کے باوجود بلا وجہ مزید مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تمام افسران قابل احترام ہیں لیکن کچھ افسران سوشل موبلائزرز کے ساتھ انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سندھ کی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سیکرٹری ریحان اقبال بلوچ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوشل موبلائزرز کو 2013ء سے گریجویشن کی بنیاد پر 14 واں گریڈ دے کر مالی رعایت دی جائے۔