مزید خبریں

بلال کاکا کے قاتل گرفتار کیے جائیں، یادگار کمیٹی

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) شہید بلال کاکا یادگار کمیٹی کی جانب سے بلال کاکا قتل کے اہم ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر عبدالسلام کاکا، نوید کاکا، ایاز کاکا، شعیب کا کا ،ارشاد خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ شہید بلال کاکا کے اصل ملزمان بختیار پٹھان اور دیگر کو اب تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا جو مقتول کے خون کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد پولیس کی روایتی سستی ہے جس کے سبب اہم ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے قانون کی گرفت سے اب تک آزاد ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی کہ شہید بلال کاکا کے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے بلال کاکا کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔