مزید خبریں

حیدرآباد: شوہر کی زیادتیوں کیخلاف خاتون کا احتجاج

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما علی ہنگورو کی پانچویں بیوی صباحت بونیری پٹھان نے اپنی والدہ کے ہمراہ شوہر کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ شوہر علی ہنگورو نشے میں دھت ہوکر تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور رشتے داروں کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، 2020ء میں رشتے داروں کی مرضی سے غلام رسول عرف علی ہنگورو سے شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ تشدد کے خلاف احتجاج کرنے پر علی ہنگورو نے میرے بھائی فیروز خان بونیری پر ایک خواجہ سرا سے جنسی زیادتی کا جھوٹا کیس بھی داخل کرایا ہے اوراس معاملے کی شفاف انکوائری کے لیے ایس ایس پی آفس میں درخواست دی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی و ایس ایس پی حیدرآباد اور پی ٹی آئی کی قیادت سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ظلم سے بچائیں، دوسری صورت میں اپنے بچوں کے ہمراہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے یا خودکشی پر مجبور ہوں گی۔