مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: انصاف کے لیے زمیندار پریس کلب پہنچ گیا

ٹنڈو الٰہیار (نمائندہ جسارت) سلطان آباد کے رہائشی حضور بخش بروہی نے انصاف کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کر تے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک چھوٹا سا زمیندار ہوں اور علاقے کے با اثر زمیندار محمد اسلم مکرانی اور صابر مکرانی مجھے میری زرعی زمین پر جانے سے روکتے ہیں ،میرا پانی بند کر نے کے ساتھ ساتھ مجھ سمیت خاندان کے افراد کوقتل کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پانی کے مسئلے پر 2 افراد قتل ہو چکے ہیںاگر میر ے خاندان کے کسی فر د یا میری زمین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار محمد اسلم مکرانی اور محمد صابر مکرانی ہوں گے۔