مزید خبریں

حیدرآباد،محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے سوشل موبلائزر کی بھوک ہڑتال

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمیٹی کوٹری کے تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا اور حکومت سندھ نے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کرنے والے ایڈمنسٹریٹر عمران خان گھومرو کا میونسپل کمیٹی کوٹری سے تبادلہ کردیا جس کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین نے ایک دوسرے کو مٹھائی تقسیم کی۔اس حوالے سے مزدور رہنماؤں اظہر سمو ں،یار محمد خاصخیلی اور حمیداللہ خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر عمران خان گھومروکے پاس میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے دونوں چارج تھے تاہم صرف کوٹری سے تبادلہ کیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر عمران خان گھومرو نے جعلی بل کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپ کر کے کوٹری کے ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں سے محروم کر رکھااور مسلسل جھوٹ کا سہارا لے کر ملازمین کو صرف تنخواہوں کے لیے دلاسے دیے جاتے رہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی بھولاری کے ملازمین بھی ایڈمنسٹریٹر عمران خان گھومرو کے مظالم سے پریشان ہیں جہاں ملازمین کی جولائی، ستمبر اور اکتوبر2022ء کی تنخواہیں روک کرٹھیکیداروں کو جعلی بلوں کی مد میں بھاری ادائیگیاں کی گئی ہیں جس پر ملازمین نے اینٹی کرپشن ، ڈائریکٹرمحتسب اعلیٰ سندھ حیدرآباد سمیت ڈی سی جام شورو کو بھی درخواستیں دیں لیکن ملازمین کو آج تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔رہنمائوں نے بتا یا کہ نومبر کی تنخواہوں کی رقم بھی سندھ بینک میں 30 نومبر کو آگئی ہے لیکن اب تک ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی جا رہیں جبکہ اکاؤنٹنٹ ذاکر بیک اور رسول بخش میرانی ایڈمنسٹریٹرکے ساتھ مل کر جعلی بلوں کی مد میں ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں۔