مزید خبریں

حیدرآباد: ایس ای سرکل حیسکو کا سب ڈویژن قاسم آباد کا دورہ

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو کی ہدایت پر گلزار احمد دستی ایس ای سرکل حیدرآباد کاسب ڈویژن قاسم آباد کا اچانک دورہ، روزانہ کی کارکردگی چیک کی اور T&P کے آلات اور سیفٹی کے اُصولوں کی پاسداری کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 578 کنکشن منقطع کر دیے گئے اور زیراستعمال تاریں نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دورے کے دوران ایکسین گاڑی کھاتہ سجاد پرویز میمن اورایکسین قاسم آبادمنیر پنھور کی سربراہی میںمختلف سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔