مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار ،بے امنی کی لپیٹ میں ،سرعام نوجوان قتل

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ٹنڈوالٰہیار سے امن کی چڑیا اڑ گئی ضلع میں دن ڈھاڑے گولی مار کر نوجوان کو ہلاک کر دیا جبکہ مد د گار پولیس کے آفس کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر ایک شخص کو زخمی کر دیا نصر پور میں ورثا کا احتجاج ،شہر بند پو لیس امن کی بحالی کے کوشش جا ری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصر پو ر کی حد سٹی میں ایک محنت کش شخص اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ اچانک علاقہ کے بااثر زمیندار کے بیٹے نے دکان پر بیٹھے ہو ئے شخص سے معمولی بات پر تکرار شروع ہو ا جس پر با اثر زمیندار کے فر زند ڈاڈا شاہ عر ف امداد شاہ نے فائر نگ کر کے دکان پر بیٹھے ہو ئے امجد علی لاشاری کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی نصر پو ر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے حیدر آباد روانہ کیا لیکن مذکورہ شخص زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے راستے میں ہی زندگی کی جنگ ہا ر گیا جس کے بعد لاشاری برادری کے افراد کی جانب سے برادری کے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر نے کے رد عمل کے طور پر نصر پور شہر کو بند کر کے قاتل کی گر فتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہکیا گیا جبکہ ایک واقعے میں ٹنڈوالہیار میں مد د گار پو لیس سینٹر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے الطاف سومرو نامی شخص کو زخمی کر نے کے بعد فرار ہو گیا جبکہ دوسری جانب پو لیس نے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کر دیا گیا جہاں پر داکٹر ز نے تشویشناک حالت میں نوجوان کو حیدر آباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا شہر بھر سمیت ضلع بھر میں جرائم و کرائم کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے سبب شہر یوں میں خوف کی فضا قائم ہے اور امن کی بحالی کے لیے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار متحریک ہو نے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کی کہ ملزم کو فوری گر فتار کیا جائے جس پر پو لیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ملزم کو گر فتار کر کے ٹنڈوالہیار جیل منتقل کر دیا گیا۔