مزید خبریں

سجاول،یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا و گھی نایاب

سجاول(نمائندہ جسارت)سجاول ضلع ہیڈ کوارٹر کے شہر سجاول میں یوٹیلیٹی اسٹور میں گزشتہ تین ہفتوں سے آٹا اور ڈالڈا گھی نایاب ہو گیا آٹے کی قلت کے باعث عوام ریلیف سے محروم ہوگئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے دسمبر میں کلوزنگ کے باعث پورا مہینہ عوام آٹے سے محروم رہیں گے ان کے ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی کی گئی تھی وہ بھی عوام کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا جبکہ دوسری جانب شہر کی دکانوں میں 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جو غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور سجاول پر آٹے اور ڈالڈا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے سستے آٹے کے روزانہ کی بنیاد پر اسٹالز لگائے جائیں تاکہ مہنگائی سے پسے ہوئے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔