مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک جاں بحق

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)چمبٹر روڈ پر ایک حادثہ رونما ہو گیا فاضل مانڈلی کے مقام پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے 25 سالہ چندو کولہی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فاضل مانڈلی پر موجود علاقہ مکینوں نے نوجوان کو روڈ سے اٹھا کر فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہیارمنتقل کر دیا گیا جبکہ پو لیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے اور کار کو بھی اپنی تحویل لے لی گئی ہے جبکہ بکیر ا روڈ پر سوزکی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میںایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ کیر یا شاخ کے مقام پر بھی موٹر سائیکل تصادم ہو گیا جس میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔