مزید خبریں

کندھکوٹ،گائوں سامانہ سولنگی میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور تھانے کی حدود گائوں سامانہ سولنگی میں چھوٹے بھائی بشیر سولنگی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بڑے بھائی کیہر سولنگی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر قانونی کارروائی کیلئے لاش اپنی تحویل میں لے لی، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مقتول کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقتول آبائی قبرستان میں سپرد خاک۔ اس سلسلے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ہیڈ محرر مرید چاچڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں عنقریب ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔