مزید خبریں

کندھکوٹ،پسند کی شادی کرنے والا جوڑ تحفظ کیلیے عدالت پہنچ گیا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ شکارپور کی مکین عینا معرفانی اور گڑھی خیرو کے مکین عمران ابڑو گھر سے نکل کر کندھکوٹ کی عدالت میں نکاح کرلیا۔ پسند کی شادی کرنے کے بعد پریمی جوڑے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اس لیے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ عینا معرفانی نے کہا کہ اپنی مرضی سے شادی کی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہوں میرے رشتے دار میرے شوہر اور مجھے قتل کرنے اور میرے شوہر ودیگر پر جھوٹے مقدمے درج کیے ہیں۔ شکارپور پولیس بھی بااثروں کے کہنے پر تنگ کر رہی ہے ۔ جوڑے نے سندھ پولیس ، اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ہم کو تحفظ فراہم کیا جائے۔