مزید خبریں

عذیر غازی اسلامی لائرزموومنٹ ضلع سکھر کے عبور صدر مقرر

سکھر (نمائندہ جسارت) عذیر غازی اسلامی لائرز موومنٹ ضلع سکھر کے عبوری صدر مقرر کر دیے گئے، اسلامک لائرز موومنٹ کا ایک اجلاس مرکزی صدر اسلامک لائرز موومنٹ توفیق آصف کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اسلامک لائرز موومنٹ صوبہ سندھ کے صدر عاشق دھامراہ ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر ایڈووکیٹ سلطان لاشاری، جماعت اسلامی سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ،عذیر غازی ایڈووکیٹ سمیت اسلامک لائرز موومنٹ سے وابستہ وکلا نے شرکت کی۔