مزید خبریں

میہڑ،بارایسوسی ایشن کے تحت بے امنی کیخلاف احتجاج

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ میں گزشتہ رات ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے نوجوان سعید شیخ کے قتل کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن میہڑ کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید پنہور، ایڈووکیٹ امجد بلہوڑوودیگر کی قیادت میں بے امنی کیخلاف عدالت کے احاطے سے مین گیٹ تک احتجاجی مظاہرے کیا ، مظاہرین نے سعید شیخ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاجر غیر محفوظ ہیں، جرائم پیشہ آزاد ہیں، چوریاں اور ڈکیتیاں عام ہیں۔ لیکن پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان سعید شیخ کی قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔