مزید خبریں

ڈگری پریس کلب کا اجلاس، آغاروزامان مرغزائی صدر منتخب

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری پریس کلب کا سال 2023ء کی جنرل باڈی کا اجلاس ڈگری پریس کلب میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2023ء کی جنرل باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اتفاق رائے سے سال 2023ء کی جنرل باڈی میں جن عہدیداران کا انتخاب میں آیا ان میں سرپرست آغاروزامان مرغزانی، صدر سید محمد علی ہاشمی، سینئر نائب صدر اسماعیل لغاری ، نائب صدر سید بشیر شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سرفراز احمد ،جوائنٹ سیکرٹری عمران قائم خانی ،پریس سیکرٹری ساجد قائم خانی ،فنانس سیکرٹری اشرف علی خان ، آفیس سیکرٹری. شفیق قائم خانی شامل ہیں۔ سالانہ اجلاس میں نجی ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف اور معروف صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔