مزید خبریں

ملک کو پولیو سے پاک کیا جائے،غلام نبی چندیجہ ایڈووکیٹ

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) روٹری کلب کے سابق صدر غلام نبی چندیجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ملک کو پولیو جیسے مہلک بیماری سے پاک کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک کا درجہ حاصل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب آف میرپورخاص کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی میں نوجوانوں میں پولیو شرٹس کی تقسیم کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جاوید بابر ایڈووکیٹ ،پریم کمار ،زاہد قائم خانی اور اکیڈمی کے اعزازی سیکرٹری سلیم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔