مزید خبریں

میرپورخاص: 8 دسمبر کو مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) زبیدہ ویلفیئر فائونڈیشن اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ 8 دسمبر کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین و نومنتخب چیئرمین حاجی محمد علی کے تعاون سے مشل اسکول میں لگایا جائے گا ۔ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز و لیڈ ی ڈاکٹرز خواتین اور مرد مریضوں کا معائنہ کریں گے اور مختلف لیبارٹری ٹیسٹ ہڈیوں کا ٹیسٹ ،ہومیو گلوبن ٹیسٹ، بلڈ شوگر کے علاوہ دیگر مہنگے ٹیسٹ صرف 200 روپے میں کیے جائیں گے میڈیکل کیمپ میںڈاکٹر ز جمعرات صبح 10 بجے سے شام تک معائنہ کریں گے۔