مزید خبریں

جماعت اسلامی میںاستصواب کا عمل ایمانداری سے ہوتا ہے ،رخشندہ منیب

بدین (نمائندہ جسارت) یہ صرف جماعت اسلامی کا طرہ امتیاز ہے کہ اس میں انتخاب اور استصواب کا عمل بہت امانت داری سے ہوتا ہے یہاں نسل پرستی نہیں ہے اس سے جڑا ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہے۔ مدرسۃالحرم للبنات تلہار میں ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رخشندہ منیب نے کارکنان ارکان ،امیدواران و ناظمات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا طرہ امتیاز ہے کہ اس میں انتخاب اور استصواب کا عمل بہت امانت داری سے ہوتا ہے یہاں نسل پرستی نہیں ہے اس سے جڑا ہر فرد اپنی ذمے داری کو سمجھتا ہے ۔اس موقع پر ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے ضلع بدین کی نو منتخب ناظمہ پروین جونیجو سے حلف لیا اور نائب ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلا می عائشہ ودود نے آسیہ زماں ،قمروالنساشاہ ،شازیہ کھوسو ،اور مریم جمیلہ نابین ضلع بدین کا حلف لیا۔ سابق ناظمہ صفیہ شمس نے ضلعی ریکارڈ ناظمہ پروین جونیجو کے حوالے کیا اور دیگر ذمے داران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پروگرام کے آخر میں تمام ساتھیوں کی استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔