مزید خبریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع

 

لاہور(نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ۔اس حوالے سے نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکائونٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہجسٹس محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد درخواستوں پر فیصلے کا اختیار نہیں، ہم نیب ہیں نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو بھیجے گئے خط میںکہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بحال اور لاہور کے علاقے گلبرگ 3 میں واقع گھر کا قبضہ واپس کیا جائے۔اسحاق ڈار کے منجمد بینک اکاؤنٹس اور ایک گھر کی مالیت 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار ہے۔اسحاق ڈارکے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے، حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے، الائیڈ بینک میں 432 روپے اور البرکہ بینک کے اکاؤنٹ میں 239 روپے ہیں۔