مزید خبریں

بھارت میں مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے ،ورلڈ بینک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ورلڈ بینک کے مطابق بھارت میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال میں افراط زرکی شرح 7.1 فیصد رہے گی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا دباؤ کم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں بھارت میں افراط زر کی شرح کم ہوکر 6.77 فیصد پر آگئی جو کہ ستمبر میں 7.41 فیصد تھی ۔ اس کی وجہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی تھی تاہم یہ شرح بھارت کے مرکزی بینک کے گزشتہ 10 ماہ کے ہدف سے زیادہ ہے۔ آئندہ سال میں امید ہے کہ افراط زر کم ہو کر طے شدہ ہدف کے مطابق رہے گی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر جاری بحران کے باوجود نئی دہلی حکومت اپنے شہریوںکو سہولت دینے میں کامیاب رہی اور اس عرصے میں ٹیکسوں میں کمی سے افراط زر کو قابو میں رکھا۔