مزید خبریں

دنیا بھر میں چینی پولیس کے 100مراکز فعال ہیں‘ ہسپانوی تنظیم

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں موجود انسانی حقوق کے گروپ سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں چینی پولیس کے 100مراکز فعال ہیں۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق بیرون ملک پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصد جلاوطن چینی شہریوں کی نگرانی، انہیں ہراساں کرنا اور ان کی وطن واپسی پر مجبور کرنا ہے۔ یہ پولیس اسٹیشن چین نے یورپی اورافریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ سلامتی معاہدے کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب چین نے رپورٹ کی تردید کی ہے ۔