مزید خبریں

پاک قطر فیملی تکافل اور یو مائیکرو فنانس بینک کے درمیان معاہدہ

کراچی (کامرس رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل اور یو مائیکروفنانس بینک (U Bank) نے بینکا تکافل کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاک قطر فیملی تکافل کی پراڈکٹس ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینکنگ برانچ نیٹ ورک میں سے ایک یو بینک کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے پاک قطر فیملی تکافل کی مصنوعات متعارف کرائی جائیںگی۔معاہدے پر یو مائیکروفنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر اورچیف آف اسٹاف مریم پرویزاور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر یو مائیکروفنانس بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں سے ایک سرکردہ مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری تکافل کے ذریعے ہر ایک کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے اپنے طویل المدّتی وژن کو آگے بڑھانے میں مددفراہم کرے گی۔