مزید خبریں

Jamaat e islami

فیفا ورلڈکپ: فرانس کے بعد برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

دوحا‘کراچی (سید وزیر علی قادری )فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں پیر کوبرازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔ پیر کے میچ میں برازیل کی جانب سے واحد گول کاسیمیرو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔علاوہ ازیںفٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کے بعد چار منٹ کے دوران دو گول اسکور کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔گروپ جی میں کیمرون اور سربیا دو دو میچز کھیلنے کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ گروپ جی میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ تین تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 30 ویں میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے قابو کیا۔گھانا کی جانب سے محمد سالِسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد قدوس نے 34 ویں منت میں دْگنا کر دیا۔جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے گھانا کی دو گول کی برتری کو برابر کیا۔68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور گھانا کا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔