مزید خبریں

Jamaat e islami

کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا

ملتان( سید وزیر علی قادری )پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و ڈسٹرکٹ گورنمنِٹ ملتان و ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے تعاون سے ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل واپڈا نے جیت لیا۔آرمی دوسرے اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو و دیگر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے مین آف ٹورنامنٹ آرمی کے حماد قرار پائے۔ایونٹ کا دلچسپ فائنل واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک کھیل ایک،ایک گول سے برابر رہا۔ واپڈا کے امجد خان نے گول اسکور کیا۔جب کہ آرمی کی جانب سے محمد انس نے گول اسکور کیا بعد ازاں واپڈا نے شوٹ آؤٹ کے زریعے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔مین آف دی میچ واپڈا کے وقار یونس قرار پائے جنہیں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نیسچن ہاکی اسٹک بطور انعام پیش کی. ایونٹ کی تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ نیوی اور ایئرفورس کے مابین کھیلا گیا۔جو کہ نیوی نے 1-2 سے جیت لیا. نیوی کی جانب سے دونوں گول محمد یاسر نے اسکورکیے۔.جب کہ ایئر فورس کی جانب سے عدنان نے گول اسکور کیا۔ میچ کے مین آف دی میچ نیوی کے محمد یاسر خان تھے جنہیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران صابر اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر طاہر شریف گجر نے سچن کی ہاکی اسٹک پیش کی۔ آخر میں ڈی ایچ اے ملتان سیکریٹری کامران شریف چوہدری نے پاکستان سے آئی ہوئی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوِئے کہا کہ کامیاب ایونٹ کا سہرا پی ایچ ایف, پی ایچ اے, ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان, ڈسٹرکٹ اسپورٹس ملتان سمیت ڈی ایچ اے ملتان کے صدر میاں محمد ظفر اللہ بھٹی, ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو, اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نمائندگان کے سر جاتا ہے۔