مزید خبریں

عمران خان پاکستان کے لیے ناسور بن چکا، رانا تنویر حسین

مریدکے (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے ناسور بن چکا ہے، پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کے ذریعے فتنے کو ملک کی تباہی میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اجتماعی شادیوںکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان بڑے دجال سے قبل چھوٹے دجال کے روپ میں پاکستانی عوام پر مسلط ہے۔ عمران خان نے ملک کو
تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا اور اس ٹولے کی پوری کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزارت سنبھالنے کے بعد سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ نا اہل پی ٹی آئی حکمرانو ںنے ملک کا کہاں کہاں سے بیڑ ہ غرق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا ایسا منفرد سیاستدان نے جس نے کرپشن کے لیے خواتین کا سہارا لیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے سربراہان نے عدم اعتماد پیش کرکے اس فتنے کو پاکستان کی تباہی میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کھلاڑی نے نہ صرف سیاست کو کھیل سمجھا بلکہ مذہب، آئین ، قانون اور اداروں کو بھی کھیل بنا دیا اور آرمی چیف کی تقرری کو بھی کھیل بنانے کی کوشش کر تا رہا۔