مزید خبریں

لوک میلے پر امن پاکستان کی حقیقی تصویر ہیں، امیر مقام

پشاور(آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے مشیر اورمرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن امیر مقام نے کہاکہ لوک میلے کا مقصد ملک کے فنون، دستکاری، ثقافت، لوک موسیقی اور روایتی مہارتوں کو فروغ دینا، اسے برقرار رکھنا اور محفوظ کرنا ہے۔ا نہوں نے خیبرپختونخو اپویلین کے دورے کے موقع پر فنکاروں کے ہنر کو سہراتے ہوئے خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے پویلین کی تعریف کی اور کہاکہ یہ بہترین موقع ہے جہاں ملک بھر سے فنکار ، کاریگر اور ہنرمند ایک جگہ اکھٹے ہوتے ہیں اور ان کے ہنر کوپیش کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے دس روزہ لوک میلہ کا افتتاح فیتہ کاٹ کے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت فارینہ مظہر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شہزاد درانی، آزاد جموں کشمیر سمیت تمام صوبوں کے نمائندوں کے علاوہ ملک کے تمام حصوں سے سینکڑوں ماہر کاریگر، لوک فنکار اور موسیقار بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر نے لوک میلے کے تمام شرکا اور فنکاروں کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ ملک کے لوک ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔