مزید خبریں

قانون کی بالا دستی کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( این این آئی)ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں این اے 121 سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلیے روانہ ہوا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا
ہے،جب تک امپورٹڈ حکومت انجام کو نہیں پہنچ جاتی یہ تحریک جاری رہے گی،ہر صورت انصاف لے کے رہیں گے، مٹی پا ئوپالیسی اب نہیں چلے گی،26نومبر آج پاکستان کا تاریخی دن ہے،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان چار گولیاں کھا کر بھی پر عزم ہیں ،عمران خان واحد لیڈر ہے جو وفاق کی علامت ہے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، کرائے کے تجزیہ کار سمجھا رہے ہیں پرانی باتیں بھول جائیں۔