مزید خبریں

مریم اورنگزیب کی صحافیوں پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں پہ تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹیشن ہے یہ صحافیوں پہ تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔ افواج پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔