مزید خبریں

جاوید لطیف کا اداروں سے عمران خان کو بے نقاب کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بے نقاب کرنا چاہیے وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ ہم آئینی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کر رہے ہیں۔جاوید لطیف
نے کہا کہ عمران خان امریکا مخالف بیانیہ سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فارم اسمبلی ہے۔