مزید خبریں

عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی وڈیو جاری کردی

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے وڈیو جاری کردی۔ موجودہ حکومت کے دور میں توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتے ہیں اور وزیر اعظم کی اس حوالے سے کیا ہدایات ہیں تفصیلی وڈیو جاری ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں آویزاں کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ پچھلے دور حکومت
میں توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا جاتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آج تک ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔ توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتے ہیں اور وزیراعظم کی اس حوالے سے کیا ہدایات ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے وڈیو جاری کردی۔