مزید خبریں

یوسف کاکڑ کے گھر اجلاس میں شریک رہنمائوں کو فارغ کردیا‘ اچکزئی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یوسف کاکڑ کے گھر میں منعقد اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے سمیت تمام پارٹی کے رہنمائوں کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے، رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلیے پاکستان کے آئین میں جو کارروائی کی اجازت دی گئی ہے وہ کی جا
ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے گول میز کانفرنس منعقد کی جائے، جس میں سیاستدان، جنرل، ججز، میڈیا، تاجر سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جائے اور حالات کی سنگینی اور بحرانوں سے ملک اور قوم کو نکالنے کیلیے صحیح سمت کا تعین کرکے آگے بڑھا جائے جو پر امن پاکستان اور افغانستان کیلیے انتہائی ناگزیر ہے۔