مزید خبریں

ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن پرانے کاغذات نامزدگی پر ہونگے

ٹھٹھہ( آن لائن) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نئے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی تمام الیکشن شیڈول کے مراحل مکمل ہو چکے تھے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف پولنگ منسوخ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے سے جمع شدہ پرانے کاغذات نامزدگی کے مطابق ہی ہونگے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر نے کہا
کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ ہر گز نہ دیں۔